کورنگی جیم خانہ نے میزبان نیشنل اسپورٹنگ کلب کو اور مسلم برادرز نے عمر اسٹار کو شکست دیدی

All Karachi Azmat Ali Football Tournament

All Karachi Azmat Ali Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب کالاپانی لانڈھی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں کورنگی جیم خانہ نے مد مقابل میزبان نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب کو 3-0 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے انیل انصاری ،ریحان انصاری اور محمد ضیاء نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسرے میچ میں مسلم برادرز کورنگی نے عمر اسٹار ملیر کو 2-0سے زیر کردیا مسلم برادرز کی جانب سے عبداللہ جونیئر اور نبی حسین نے گول کئے ،تیسرے میچ میں گلشن اسپورٹس نے ملیر اسٹوڈنٹس کو پنالٹی ککس پر 5-3 سے ڈھیر کردیا۔

چوتھے میچ میں لال الیون ملیر نے جھولے لال کو 3-1 سے، بلوچ برادرز نے مہران اسپورٹس کو 1-0 سے ،بابا بخاری نے اسلم الیون کو 2-1 سے ہرادیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض فرید طوفان ،حیدر علی اور محمد وکیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد رزاق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں آج ملیر ینگ بوائز کا مقابلہ ینگ شاہین لانڈھی سے ہوگا۔