کچھ ہٹ کے کردکھانا چاہتی ہوں : بپاشا باسو

Bipasha Basu

Bipasha Basu

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی کمرشل موویز میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بپاشا باسو کہتی ہیں وہ کچھ ہٹ کے کردکھانا چاہتی ہیں مگر بالی ووڈ ابھی ہالی ووڈ کی طرح نئے میدانوں میں قدم نہیں رکھ پایا۔

آتما فلم میں بپاشا اداکاری کے جوہر دکھاتورہی ہیں مگر کہتی ہیں وہ صرف ڈرانی فلموں میں کام کوپسندنہیں کرتیں اورہالی ووڈفلموں کی طرح روایت سے ہٹ کے بھی کردار اداکرنا چاہتی ہیں۔

بپاشا آخری بار راز تھری میں جلوہ گرہوئی تھیں جس میں انکے کئی گیت مقبول بھی ہوئے تھے۔ یوں تو بپاشا نے کئی مصالحہ فلموں میں کام کیا ہے جن میں انکی نو انٹری بھی شامل ہے۔ ہیرا پھیری بھی باکس آفس پر بری نہیں رہی۔

دھوم ٹوبھی اچھابزنس کرنے کے سبب انکی کامیابیوں ہی کاایک سلسلہ رہی۔ بپاشااس بات پر بھی خوش ہیں کہ بالی ووڈفلموں میں اب شادی شدہ ایکٹریسز کو بھی اچھے کردار مل رہے ہیں یعنی عمرڈھلی توبھی نوکری پکی رہے گی۔