کیلشیئم سپلیمنٹ دل کے دورے کی وجہ بن سکتے ہیں

Calcium Supplements

Calcium Supplements

ایک نیا سروے کیلشیئم کی گولیوں اور سپلیمنٹ استعمال کرنیوالے مرد اور خصوصاً خواتین کو خبردار کررہا ہے کہ اس سے دل کا عارضہ بھی ہوسکتا ہے ۔

سروے کے اختتام پر ماہرین نے خبردار کیا کہ باقاعدہ طور پر کیلشیئم سپلیمنٹ لینے والے مرد و خواتین میں دل کے دورے کا خطرہ 22 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔ ماہرین نے اپنے سروے میں 45 سے 84 سال کے 2700 خواتین و حضرات کو شامل کیا اور انکی روز مرہ غذا کے بارے میں ریکارڈ مرتب کیا ۔ سروے شروع ہونے اور اسکے دس سال بعد انکے سی ٹی سکین کئے گئے ۔

اس تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ اندھا دھند کیلشیئم کی گولیاں نہ لی جائیں بلکہ اسکے بجائے سبزیوں، ڈیری مصنوعات اور دیگر پھلوں سے ہی اسے حاصل کیا جائے ، ماہر ڈاکٹر ایرن مائیکوس کہتی ہیں کہ عمررسیدہ خواتین کیلشیئم سپلیمنٹ لیتی ہیں تاکہ انکی ہڈیاں مضبوط رہیں اور ان میں بھربھراپن نہ پیدا ہوجائے ۔ ہمارے پاس اسکے ٹھوس ثبوت ہیں کہ کیلشیئم کی گولیاں دل کے امراض کی وجہ بن سکتی ہیں ۔