یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے سبزی منڈی پیر محل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

Labour Day Ceremony

Labour Day Ceremony

پیرمحل (خرم شہزاد بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے سبزی منڈی پیر محل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی صدارت سابق ضلع نائب ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری خالد سردار اور چوہدری نعیم ہاشم نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا نے سر انجام دیئے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے کیا گیا۔

تقریب سے سابق ضلع نائب ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری خالد سردار، سابق تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا ، سماجی کارکن اعجاز احمد اجی، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ افضل راہی، جنرل سیکٹری لیبر ونگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ مشتاق احمد سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی 1886 کو امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو پولیس نے اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے والے پرامن جلوس پر فائرنگ کر کے سینکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

جبکہ درجنوں کو حق کی آّواز بلند کرنے کی پاداش میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا لیکن یہ تحریک ختم ہونے کے بجائے دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی جو آج بھی جاری ہے شکاگو کے مزدوروں کی یاد میں ہر سال یکم مئی کو یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں اور ان کا استحصال بند کیا جائے تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنو ں اور عہدہ داران اور معزین علاقہ اور مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔