لاہور دھماکے کے بعد چوہدری نثار کا سیاسی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی گفتگو کروں۔

پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل صحت کی خرابی کے باعث پریس کانفرنس نہ کرسکا لیکن آج بھی صحت کی خرابی کے باوجود یہاں موجود ہوں تاہم یہاں آنے سے کچھ دیر پہلے لاہور میں دلخراش واقعہ پیش آیا جس کے بعد سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پریس کانفرنس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی معاملات پر گفتگو کروں، اس وقت تمام تر توجہ متاثرہ خاندانوں پر ہے۔