مخلوق خدا کی بے لوث خدمت اللہ تعالیٰ کے قرب اور ہماری نجات کا بہترین ذریعہ ہے: محمد رمضان نقشبندی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کے رکن پیر محمد رمضان نقشبندی نے کہا ہے کہ غریب و نادار مریضوں سمیت مخلوق خدا کی بے لوث خدمت اللہ تعالیٰ کے قرب اور ہماری نجات کا بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل یونٹ مراکہ گائوں لاہور کے زیر اہتمام غریب اور نادار مریضوں کیلئے لاثانی فری میڈیکل کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

فری میڈیکل کیمپ میں اپنی عملی خدمات کے ساتھ ماہر امراض ناک کان اور گلہ پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی کا کہناتھاکہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت غریب مریضوں کو علاج معالجے اور فری ادویات دینے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے جو ایک ناقابل فراموش اقدام ہے ،چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالرحمن نے لاثانی فری میڈیکل کیمپ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن حقیقی معنوں میں غریب عوام کی عملی معاونت کا حق اداکررہی ہے جس کیلئے میں لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوںاور دعا گو ہوں اللہ رب العزت ان کی عوام دوست کاوشوں کو مزید فراوانی بخشے،لاثانی فری میڈیکل کیمپ میں 300سے زائد مریضوں کا فری چیک اور ادویات فراہم کی گئیں، ماہر امراض نسواں ڈاکٹر شازیہ ارشد نے بھی لاثانی فری میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔