لاہور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ، کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Lahore Terrorist  Arrested

Lahore Terrorist Arrested

لاہور (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت فواد حبیب ، ظہور احمد ، محمد اسد اور ضیا معراج کے نام سے ہوئی ہے ۔ چاروں دہشت گرد لاہور کے ہی رہائشی ہیں ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 8 بارودی سرنگیں ، 2 کلو بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔ جو ممکنہ طور پر لاہور میں تخریب کاری کی واردات میں استعمال ہونا تھا ۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔