لاہور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 6 دہشتگرد گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقوں ٹاؤن شپ اور بیدیاں روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد لاہور میں کسی بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ کے علاقے کھوکھر چوک میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا بعد ازاں ان کی نشاندہی پر بیدیاں روڈ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے مزید تین دہشتگردوں کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں انعام الحق، یاسین، عطاء اللہ، عمر ساجد جھنگوی، ہدایت اللہ فاروقی اور محمد صادق شامل ہیں جنھیں تفتیش میلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔