لالہ موسی کی خبریں 26/9/2013

نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی ساتھیوں کے ہمراہ پیٹر سن چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے لالہ موسیٰ کے راہنمائوں نے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیٹر سن چرچ میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مسیحی برادری کا صبر عظیم ہے پاکستان تحریک انصاف مسیحی بھائیوں کے اس غم میں برابر کی شریک ہے ہم سب اس علم ناک واقعے پر دلبرداشتہ ہیں انہوں نے کہاکہ کہ خیبر پختونخوا میں ہر ممکن امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے پیٹر سن چرچ کی طرف دعائیہ تقریب منعقد کرنے کے اقدامات کو سراہا۔پاردی ہارون اجمل نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مسیحی برادری کیلئے خیبر پختونخواہ میں کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور دکھ اور غم کی اس گھڑی میں تمام مسلم کمیونٹییز کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان،سر عمران رفیع،غلام عباس بھٹہ،ممبر آئی ایس ایف ڈسٹرکٹ کمیٹی مرزا خرم شہزاد ،شعیب مغل،مرزا طارق مقصود اور دیگر نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے ہمراہ چرچ میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا ضمیر صدیقی سے انکے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سابق امید وار صوبائی اسمبلی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے سیکرٹری یونین کونسل 85/2لالہ موسیٰ ضمیر احمد صدیقی سے انکے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پر نواز ش علی شیخ ایڈووکیٹ کے ہمراہ غلام عباس بھٹہ ،مرزا طارق مقصود،ممبر آئی ایس ایف گجرات مرزاخرم شہزاد ،محمد شعیب مغل اور دیگر بھی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری نصراللہ ایڈووکیٹ آف فتہ بھنڈ کی والدہ کی وفات پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا اظہار افسوس
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے چوہدری نصر اللہ ایڈووکیٹ آف فتہ بھندکی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاانہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) چیئرمین کریانہ ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ حاجی محمدریاض انصاری نے گجرات کے سینئرصحافی ،شاعروادیب محمدرمضان صائب کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی وفات انکے اہل خانہ کیلئے کسی سانحہ سے کم نہیں دکھ کی ان گھڑیوں میں ہم انکے خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور دعا گوہیں کہ مولا کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ (جی پی آئی)یونین کونسل ملکہ کی ممتاز سماجی ،سیاسی شخصیت راجہ محمد علی آف نوتھیہ نے کونسلر کی سیٹ پرالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،گزشتہ روزایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے راجہ محمدعلی آف نوتھیہ نے بتایا کہ میں نے برادری اوراہل علاقہ کے پرزوراسرارپر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے اللہ کی ذات کے کرم اور اہل علاقہ کی دعائوں ،تعاون سے کامیابی ملی تو عوام کی خدمت کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے آئندہ بھی عوام کی خدمت میں کمی نہیں آنے دوں گا۔