کروڑ لعل عیسن کی خبریں 10/3/2016

Layyah

Layyah

لیہ+کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے کاشتکاروں سے کہا کہ سی ایم پنجاب نے کروڑوں کاشتکاروں کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے لینڈ ریکارڈ کمپیو ٹرائزیشن کے انتہائی کٹھن چیلنج سے کامیابی سے نبردآزما ہو کر نئے سسٹم کے اجراء کو یقینی بنایا ہے جس سے صدیوں پرانے پٹوار کلچر کو حقیقی معنوں میں دفن کر کے ایک نئے کسان دوست ریو نیو نظام کو متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ جس سے کاشتکاروں کے حق ملکیت کو فول پر وف طور پر محفوظ بنا یا جا چکا ہے ۔ اور اراضی کی خرید و فروخت کا عمل ہفتوں مہینوں کی بجا ئے منٹوں میں حل کیا جا رہا ہے ۔ حکو مت پنجاب کے لینڈ ریکا رڈ کمپیو ٹرائز یشن کے تاریخ ساز اقدام سے ما ضی کے فروسودہ نظام کی بجا ئے فول پروف نئے نظام کے تحت تحصیل کر وڑ 230مواضعات کا ریکا رڈ سکین کر کے 24ہزار سے زائد مالکا ن اراضی کا ریکا رڈ کمپیو ٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جس سے لا کھوں کا شتکا روں کے ما لکا نہ حقو ق کے تحفظ کو مستقل بنیا دوں پر محفوظ بنا دیا گیا ہے یہ با ت ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے آج یہاں لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ سنٹر کر وڑ کے معائنہ کے موقع پر ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں و کاشتکا روں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔ ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔ راناگلزار احمدنے معائنہ کے موقع پر سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا انچارج سنٹر جمشید حسین نے تفصیل بتا تے ہو ئے کہا کہ سنٹر پر پہلے آئیے پہلے پا ئیے کی بنیاد پر 30منٹ کے دورانیہ میں فرد ملکیت جبکہ پچاس منٹ کے اندر انتقالا ت اراضی کے معاملا ت مکمل کیے جا رہے ہیں۔ سنٹر میں سی ایم پنجاب کے ویژن کے تحت ٹوکن سسٹم کے ذریعے تمام کسٹمر سے مساوی بنیا دوں پر سلو ک کیا جا رہا ہے ۔ڈی سی ا ولیہ و ایم این اے نے معائنہ کے موقع پر سروس سنٹر پر فراہم کر دہ سہو لتوں کے با رے میں آگا ہی حاصل کی اس موقع پر انہو ں نے کاشتکاروں کو یقین دلا یا کہ سی ایم پنجا ب میا ں محمد شہباز شریف کے کا شتکاروں و کسانوں کو ان کے حق ملکیت کے تحفظ کو یقینی بنانے ، اراضی کی خرید و فروخت کے عمل کو انتہا ئی شفاف اور جد ید کا روبا ری تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لئے لینڈ کمپیو ٹرائزڈ سسٹم تا ریخ ساز انتظا می پیش رفت ہے جس سے صدیوں کے فرسودہ کر پٹ اور انہدام پذیر ی کے دہا نے پر پہنچے نظا م کو ختم کر کے جد ید کمپیو ٹرائزڈ سسٹم کو متعارف کروانا انتہا ئی کٹھن ،مشکل و پیچیدہ چیلنج تھا جس سے انتہا ئی احسن طریقہ سے نبر دآزما ہو نے کے لئے سی ایم پنجا ب کی لیڈر شپ کے تحت محکمہ ریو نیو نے ایک نئے جد ید نظام کو متعارف کروا کے کر وڑوں کا شتکا روں کے ما لکا نہ حقو ق کے تحفظ کو یقینی بنا کر قابل فخر کا میا بی حاصل کی ہے اور سروس سنٹر سے 30ہزار سے زائد ریو نیو ریکا رڈ میں پا ئی جا نے والی غلطیو ں کی درستگی کی گئی ہے 25ہزار سے زائد کسٹمر کو اراضی ریکا رڈ کے سلسلہ میں خد ما ت فراہم کی گئی ہیں ۔ اور اس سنٹر سے 12ہزار سے زائد فرد ملکیت اور 6ہزار سے زائد انتقال اراضی کے معاملا ت نمٹا تے ہو ئے 18کروڑ روپے سے زائد ریو نیو وصول کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سردار اقبال احمد خان شہانی چئیرمین یونین کونسل حاجی یاسین جٹ، وائس چئیرمین چوہدری مشتاق ،محمد افضل زبیری ،ممبر امن کمیٹی رانا اعجاز سہیل، صدر انجمن تا جران طارق محمود پہاڑبھی مو جو د تھے ۔لینڈ ریکارڈ سینٹر حکومت کا اچھا اقدام ہے لیکن یہاں پر سست روی اور رشوت ستانی کا جب تک خاتمہ نہیں ہو تا اُس وقت تک نظام بہتر نہیں ہو سکتا انہوں نے یہ بات موقع پر موجود درجنوں کاشت کاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر ائز نظام کے باوجود رشوت کے بغیر انتقال نہیں کیے جاررہے صورت حال یہ ہے کہ اگر بندہ جیل میں ہو تو فرد ملکیت فوری طور پر دستیاب نہیں ہوتی علاوہ اذیں بہت سے معاضات اور اشتعمال کے علاقہ جات کمپیوٹر ائز نہیں کیے گئے جس کے باعث وہاں کے کاشت کاروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ،تاہم اس نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے کچھ لوگوں نے قانونگوئی کی سطح پر علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر قائم کر دیے جائے تو مسائل کم ہو دسکتے ہیں فتح پور یونین کونسل کے چئیرمین حاجی یاسین جٹ ،چوہدری جاوید اصغر ،سجاد ناگرہ ،و دیگر نے فتح پور کے لئے علیحدہ کاؤنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ+کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) لینڈ ریکارڈ سینٹر حکومت کا اچھا اقدام ہے لیکن یہاں پر سست روی اور رشوت ستانی کا جب تک خاتمہ نہیں ہو تا اُس وقت تک نظام بہتر نہیں ہو سکتا انہوں نے یہ بات موقع پر موجود درجنوں کاشت کاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر ائز نظام کے باوجود رشوت کے بغیر انتقال نہیں کیے جاررہے صورت حال یہ ہے کہ اگر بندہ جیل میں ہو تو فرد ملکیت فوری طور پر دستیاب نہیں ہوتی علاوہ اذیں بہت سے معاضات اور اشتعمال کے علاقہ جات کمپیوٹر ائز نہیں کیے گئے جس کے باعث وہاں کے کاشت کاروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ،تاہم اس نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے کچھ لوگوں نے قانونگوئی کی سطح پر علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر قائم کر دیے جائے تو مسائل کم ہو دسکتے ہیں فتح پور یونین کونسل کے چئیرمین حاجی یاسین جٹ ،چوہدری جاوید اصغر ،سجاد ناگرہ ،و دیگر نے فتح پور کے لئے علیحدہ کاؤنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔تحصیل کر وڑ میںکا شتکاروں کو لینڈ ریکا رڈ کمپیو ٹر سنٹر کی بہتر خد ما ت کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے الگ الگ سیکشن قائم کیے جا رہے ہیں ۔ یہ ہدایا ت ڈی سی ا ولیہ لیہ رانا گلزار احمد نے ایل آر ایم سنٹر کے معائنہ پر شہر یو ں کی شکا یا ت کے فوری ازالہ کے لئے ایکشن لیتے ہو ئے دیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق کر وڑ سنٹر کے معائنہ کے موقع پر مختلف کا شتکاروں و وکلا ء کی جا نب سے ڈی سی ا و لیہ کی تو جہ اس امر کی جا نب مبذول کروائی گئی کہ سنٹر پر 5کا ؤنٹر کا شتکاروں کے معاملا ت کے حل کے لئے تعداد کے مطا بق کم ہیں جبکہ اس سنٹر کی بلڈنگ میں کشادگی کی بھی اشد ضرور ت ہے ڈی سی او نے شہر یو ں کی شکا یت کے فوری ازالے کے لئے ایل آر ایم کے صوبا ئی حکا م سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس مسئلہ کے با رے میں آگا ہ کیا صوبا ئی حکا م نے ڈی سی ا ولیہ تجو یز پر پا نچ نئے کا ؤنٹر کھو لنے کے لئے عملے کی تعیناتی و ضروری ساما ن فوری طور پر فراہم کر نے کی یقین دہا نی کر ائی ۔ چنا نچہ ڈی سی ا ولیہ نے مو جو دہ سیٹ اپ میں تو سیع کے لئے متصل تحصیل آفس کی بلڈنگ میں اضا فی کمر ے سروس سنٹر کو فراہم کر نے کے احکا ما ت جا ری کیے اور اس سلسلے میں اے سی کر وڑ و کمپیو ٹر سنٹر انچارج کو ہد ایت کی کہ وہ ایک دن کے اندر فزیبلٹی رپو رٹ فراہم کر یں تا کہ مو جو دہ سیٹ اپ میں کشادگی کے عمل کو شروع کر دیا جا ئے ۔ اس مو قع پر مو جود کا شتکا روں نے ڈی سی ا وکا فوری ایکشن لینے پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، ممبر امن کمیٹی رانا اعجاز سہیل،صدر انجمن تا جران طارق محمود پہاڑ، صدر بار سردار ذوالفقار علی خان بھی ہمر اہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)مارکیٹ کمیٹی فتح پور ڈیفالٹ نو ماہ سے کے اہلکاروں کو تنخواہیں نہ مل سکیں گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ،ملازمین کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق ماکیٹ کمیٹی فتح پور 2012سے مسائل کا شکار ،اس وقت حکمرانوں نے مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ بے دردی کھلواڑ کیا ،سابق صوبائی وزیر نے اپنا کیمپ آفس ماکیٹ کمیٹی فتح پور کے دفتر میں بنایا ہوا تھا جس کے باعث وہاں پر آنے والے سینکٹروں سائلین کی خاطر تواضع بھی فائلوں کا پیٹ بھر کر کی جاتی رہی اور کسی افسر کو انکار کی جر ات نہ تھی جس کے بعد اس وقت کے چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اور سیکٹری مارکیٹ کمیٹی کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری چلائی گئی جس کے نتیجہ میں سیکٹری مارکیٹ کمیٹی کو ڈس مس کر کے گھر بھجو دیا گیا اب صورتحال یہ ہے کہ مارکیٹ کمیٹی میں فنڈ موجود نہیں بلکہ کروڑ لعل عیسن میں سبزی اور غلہ منڈی کے لئے 4کروڑ روپے لون لے کر خرید کی گئی اراضی پر آج تک منڈیاں قائم نہ ہو دسکیں اور چار کروڑ روپے لون پر لاکھوں روپے سود کی مد میں بھی ادائیگیاں دفتر کے ذمہ ہیں اب پھر مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کو 9ماہ سے تنخوائیں نہ ملیں جس کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تنخوائیں دلوائی جائیں تاکہ ہم اپنے بچو ں کا پیٹ پال سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ +کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار) گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا مشاورتی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہو ا جس میں آنے والی آفات سے پیشگی نبٹنے کے لئے غور و خوض کیا گیا اور کہا گیا کہ متوقع سیلاب ،زلزلے اور بارانی علاقوں میں خشک سالی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اپنی بھر پور تیاری رکھتا ہے اس موقع پر انتظامیہ سے رابطہ کے لئے سات رُکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں نذیر سیہڑ جنرل سیکٹری محمد حسین ٹاوری،ڈاکٹر ندیم افضل ،رفیہ ناز ،فاخرہ رضائ،ڈاکٹر اقبال ،ملک اعجاز شامل ہوں گے۔