لیہ کی خبریں 11/12/2016

لیہ: ہسپتال میں مر یضوں کو تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی جذبہ سے سرشار ہو کر خدمات سر انجام دی جائیں۔ کیونکہ سٹیٹ آف دی آرٹ معیاری بلڈنگز و طبی آلات سے استفادہ کے ذریعے ہی دکھی انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے۔ یہ بات ڈی سی او واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کے تفصیلی معائنہ کے موقع پر کہی ۔ ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن خان ہمر اہ تھے ۔ ڈی سی او نے ایمر جنسی ، آؤٹ ڈور ، اِن ڈور ، کلینکل لیبارٹری ، ایکسرے پلا نٹ ، گا ئنی وارڈ ، سر جیکل وارڈ ، میڈیکل وارڈ کا معائنہ کیا اور ڈیو ٹی روسٹر کے مطا بق حاضری ، صحت و صفائی ، روشنی ، ضروری تعمیر و مرمت کا جا ئزہ لیتے ہو ئے متعلقہ حکا م کو ہد ایا ت دیں ۔ اسی طرح انہو ں نے وارڈوں میں مریضوں کی خیریت دریا فت کی اور ان سے فراہم کر دہ طبی سہو لیا ت کے بارے میں پو چھا جس پر مر یضوں و ان کے لو احقین نے اطمینا ن کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے زیر تعمیر وارڈز ، چلڈرن بلا ک کا معائنہ کیا اور کا م کی رفتا ر کا جا ئزہ لیا ۔ اس موقع پر انہو ں ایس ڈی او بلڈنگز کو مقررہ اوقات میں کا م کی تکمیل کے لئے ہدایا ت دیں ۔ اسی طرح انہو ں نے ای ڈی او صحت کو ترقیا تی کا م کی ما نیٹرنگ اور مکمل ہو نے پر فوری طور پر چالو کر نے کے لئے طبی آلا ت ، فرنیچر و دیگر ضر وریا ت کو پو را کر نے کے لئے ابتدائی تیا ریا ں مکمل کر نے کی ہدایت کی ۔ معائنہ کے موقع پر انہو ں نے مجمو عی طور پر ترقیاتی منصبوں پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے جلد سے جلد مکمل کر نے کی ہد ایت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ: 10 نومبر( )ڈسٹرکٹ لائیوسٹا ک آفیسر محمد طارق نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ایک لا کھ جا نوروں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے یہ بات انہو ںنے مو با ئل ویٹرنری ڈسپنر ی 370ٹی ڈی اے چوبا رہ کی کا ر کر دگی کے جا ئزہ کے موقع پرکہی ۔ ڈی ایل او نے بتا یا کہ محکمہ کی چار مو با ئل ویٹرنری ڈسپنسریاں مختلف یو نین کو نسلو ں میں مصروف عمل ہیں جن پر ویٹرنری ڈاکٹرز و پیرا ویٹرنری سٹا ف خد ما ت سر انجام دیتے ہو ئے ویکسی نیشن و علا ج کی سہو لیا ت فراہم کر رہا ہے انہو ںنے مزید بتا یا کہ مو سمی حا لا ت کے پیش نظر جا نورون میں منہ کھر اور گل گھو ٹو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے جبکہ چھو ٹے جا نوروں میں انتڑیو ں کی بیما ریو ں کے تدارک کے لئے ویکسی نیشن کا عمل بھی جا ری ہے ۔ انہو ںنے بتا یا کہ مرغیو ں کو رانی کھیت سے بچانے کے لئے ادویا ت فراہم کی جا رہی ہیں اور مو با ئل ویٹرنری ڈسپنسریا ں ہر یو نین کو نسلو ں میں 15دن کے لئے موجو د رہتے ہیں تا کہ مویشی پا ل حضرات اس سے بھر پور استفادہ حاصل کر کے قیمتی جا نوروں کو بیما ریو ں سے محفوظ بنا سکیںجو حکو مت پنجا ب کی جا نب سے معاشی خود کفالت پروگرام کے تحت جانوروں کو مفت علا ج کی فراہمی کے پر وگرام کی عملی کڑ ی ہے۔

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah