ہماری زندگی کا مقصد اللہ سبحان تعالی کیلئے جینا اور اسی کیلئے مرنا ہے، خالد صدیقی

 Khalid Siddiqui Speech

Khalid Siddiqui Speech

کراچی (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی خالد صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی نظریاتی تحریک ہے جو اسلامی نظام کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی نے برصغیر کے مسلمانوں کو امت مسلمہ اور اقامت دین کا جو تصور پیش کیا وہ آج پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور امت مسلمہ اس بات پر یکسو ہے کہ رب کی زمین پر رب کا نظام نافذ ہونے سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے تحت منعقدہ زونل اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر زون لیاقت آباد اسحق تیموری و دیگر بھی موجود تھے۔

خالد صدیقی نے کہا کہ اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے ظلم وجبر کو شکست دینی ہوگی، دین اسلام ہی وہ واحد راستہ ہے جس میں ہر شعبہ کے متعلق پورا قانون نافذ کیا گیا ہے۔ ہماری زندگی کا مقصد اللہ سبحان تعالیٰ کیلئے جینا اور اُسی کیلئے مرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہتحریک اسلامی کے کارکن کا مقصد زندگی اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے نظام کا نفاذ ہونا چاہئے، جس کے لئے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا، لوگوں تک جماعت اسلامی کی دعوت کو عام کرنا ہو گا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون لیاقت آباد اسحق تیموری نے کہا کہ آج ہر سمت تبدیلی اور انقلاب کا شور بپا ہے اور عوامی بھی تبدیلی کیلئے آمادہ نظر آتے ہیں لیکن اس وقت انقلاب کی درست سمت کا تعین نہایت ضروری ہے جس کا راز شریعت محمدی ۖ میں مضمر ہے۔ انھوں نے کہا کہ تبدیلی کی درست سمت کی جانب رہنمائی کے پیغام کو عام کرنا تحریک کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320