تجھ کو زندہ باد کریں

 Pakistan Flag

Pakistan Flag

میرے پیارے وطن میرے پاکستان سو جان سے تجھ پر ہم قربان
آباد رہیں تیرے کوہ دمن شاداب رہیں تیری وادیاں
بیدردی سے تجھے لوٹا گیا آخر پکڑا ہر جھوٹا گیا
کب تک یہ بچ پائیں گے قانون کے شکنجے میں آئینگے
مغموم نہ ہو تیرے بیٹوں میں ان جاگیرداروں اور سیٹھوں میں
کچھ تیرے متوالے ہیں جو تجھ کو بچانے والے ہیں
جب جھوٹ کا دامن چاک ہوا کرسی کا نشہ سب خاک ہوا
نہ کچھ بھی چھپا رہ جائے گا سب کھل کر سامنے آئے گا

اے پاک وطن تو شاداں ہو ان بیٹوں پہ اپنے نازاں ہو
جنہوں نے پول کوانکے کھول دیا سب کچھ سچ سچ ہی بول دیا
تیرے20 کروڑ جو بچے ہیں نہ ہر گز عقل کے کچے ہیں
نہ سب کے منہ پر تالے ہیں نہ سب ہی بکنے والے
اس کوشش میں جو ہوا ہے ہلکان نام اس کا ہے عمران خان
تیری لوٹی دولت منگوائے گا تیرا ان سے پیچھا چھڑوائے گا
تیرے عادل بیٹے انصاف کریں ہاں تجھ کو زندہ باد کریں
ہاں تجھ کو زندہ باد کریں

وقارانسا شاہ بانو میر ادب اکیڈمی فرانس