ایل این جی درآمدی منصوبے پر بھی انگلیاں اٹھنے لگیں

LNG Ship

LNG Ship

کراچی (جیوڈیسک) نندی پور پروجیکٹ کے بعد ایل این جی درآمدی منصوبے پر بھی انگلیاں اٹھنے لگیں، ٹرمینل آپریٹر کو فائدہ پہنچانے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے بعض حلقے نجی ٹرمینل آپریٹرکے سابق سی ای او کو پی ایس او کا منیجنگ ڈائریکٹرمقررکرنے کے فیصلے کو ٹرمینل لگانے والی کمپنی کوفائدہ پہنچانے کے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں۔

ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد خسارے کا سودا بن رہی ہے، 6 ماہ کے دوران ایل این جی ٹرمینل لگانے والی کمپنی کو صرف پینلٹی کی مد میں 1ارب 70کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں واجب ہوچکی ہیں جو قومی خزانے پر بوجھ بننے کے ساتھ سرکلر ڈیٹ میں بھی اضافے کا سبب بن رہی ہے۔