‘لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی’ وفاقی وزیر مونس الہی

 Monis Elahi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی لندن سے اسپین روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اسپین روانگی سے قبل لندن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰٰی نے کہا کہ یہاں تین دن قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

انہوں نےکہا کہ دورہ مکمل طور پر نجی تھا، پاکستان میں مصروفیات کے سبب یہاں فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔

تاہم انہوں نے سیاسی گفتگو سے بھی پرہیزکیا اور کچھ دن آرام کرنے دیں کہہ کر بات ٹال دی۔

ذرائع کے مطابق مونس الٰہی اسپین میں دو روز قیام کے بعد بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ مونس الہیٰ کی لندن میں قیام کے دوران نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں۔