ہار پر سعید اجمل کی غیر موجودگی کا بہانے سے کوفت ہوتی ہے: رمیز راجہ

Rameez Raja

Rameez Raja

لاہور (جیوڈیسک) ٹیم کا حصہ نہ ہونے کی کمی شاید سعید اجمل اتنی محسوس نہ کر رہے ہو جیتنی ٹیم منجمنٹ کو ہو رہی ہے۔ سعید اجمل کے جادو کے سب دیوانے رہے ۔ نئے ایکشن کے بعد اب یہ جادو بے اثر سا ہو گیا ہے۔

قومی ٹیم خاص کر ون ڈے میں شکستوں سے نڈھال ہوتی گئی اور آج پوزیشن نویں نمبر کی ہےلیکن سابق کپتان رمیز راجہ قومی کوچ وقار یونس کی بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کے مطابق پاکستان میں یاسر شاہ اور سرفراز احمد جیسے میچ ونر کی قدر نہیں کی جاتی۔

سعید اجمل اچھے باولر تھے لیکن ہار پر ان کی غیر موجودگی کا بہانہ سن کر کوفت ہوتی ہے۔ رمیز راجہ کے مطابق ایشین وکٹوں پر پاکستان ٹیسٹ کی اچھی ٹیم ہے لیکن سری لنکا کے خلاف میڈل آرڈر بلے بازوں کو جارحانہ انداز اپنانا ہو گا۔