مدارس اسلام کے پیغام امن کو پھیلانے کی درسگاہیں ہیں، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نئے تعلیمی سال 2017-18 کے داخلوں کاآغازبروز پیر 10 جولائی سے ہوگا، نئے داخلہ فارم جاری، آفیشل ویب سائٹ سے بھی فارم ڈاولوڈ اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مجلس تعلمی اور مجلس انتظامی جامعہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نئے تعلیمی سال کے سلسلے میں انتظامی اور تعلیمی امور کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سال 2017-18کی نئی پالیسی پر مشاورت کی گئی جملہ اخراجات کا تخمینہ بھی اور بجٹ بھی پیش کیاگیا اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال 2017-18کے نئے داخلوں کا آغاز 10جولائی بروز پیر 15شوال سے ہوگا شعبہ درس نظامی،تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث، شعبہ معہد اللغۃ العربیہ، شعبہ تخصص فی التفسیر سمیت دیگر تمام شعبہ جات میں ملکی وغیر ملکی طلبہ کو محدود نشتوں پر داخلے دیئے جائیں گے۔

اس موقع پر اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ کہاکہ مدارس ملکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں ان کو دہشت گرد قرار دیکر عالمی طاقتیں اسلام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں اللہ تعالی نے اہل مدارس کو کامیاب اور دشمنوں کو ناکام کردیاہے سازشوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود ہر سال داخلے کیلئے آنے والے طلبہ میں اضافہ ہوتاہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تحقیقات سے ثابت ہوگیا مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ مدارس اسلام کے پیغام امن کو پھیلانے کی درسگاہیں ہیں۔