مرکزی الیکشن پاس 2017ء کا الیکشن شیڈول جاری

Lahore

Lahore

لاہور : پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کے مرکزی الیکشن کا شیڈول چیف الیکشن کمشنر نے جاری کر دیا۔شیڈول کے مطابق فارم نامزدگی 18,19 اکتوبر صبح 9بجے تا 3بجے سہ پہر تک وصول کیے جائیں گے۔جبکہ اعتراضات اورجانچ پڑتال کے لیے 20اکتوبر کا دن مقرر ہے۔

حتمی فہرست امیدواران 21 اکتوبر کو آویزاں کردی جائے گی۔29اکتوبر کو الیکشنز کا انعقاد گورنمنٹ ماڈل (شہدائے اے پی ایس) ہائی سکول،ماڈل ٹائون لاہور میں ہوگا ،پولنگ کا وقت صبح 9 تا 4 بجے سہ پہر مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے مرکزی الیکشن پاس میںووٹرصرف اضلاع کے صدور اور ڈویژنل باڈی کے تمام ارکان ہوں گے۔29اکتوبر کو صدر، سینئر نائب صدر ،خاتون نائب صدر سمیت سات مرکزی عہدوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

منجانب: چیف الیکشن کمشنر پاس پنجاب
برائے رابطہ و معلومات: 0322-4488543 0333-4273553