منگھو پیر کراچی میں رینجرزآپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

Manghupir

Manghupir

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیرمیں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے جس کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے،آپریشن کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکیاگیا ہے جس میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی ہے۔