منگلا ڈیم میں کشتی الٹنے سے دو افراد جاں بحق

Mangla Dam, Capsized Boat

Mangla Dam, Capsized Boat

منگلا (جیوڈیسک) منگلا ڈیم بوہڑ کالونی کے مقام پر کشتی الٹ جانے سے 2 افراد جاں بحق اور 20 کو بچا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم کی حدود میں واقع مزار پر جانیوالی زائرین سے بھری کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد بٹھانے کے باعث حادثہ پیش آیا ۔ کشتی کے ملاح کو حراست کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیم میں ڈوبنے والے خانپور کے رہائشی ہارون کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی دوسرا جاں بحق ہونے والا نوجوان شوکت پنجاب پولیس میں ملازم تھا۔