“یہ سوچا سمجھا قتل عام ہے” روس پر مزید پابندیاں لگائیں: یوکرینی صدر

Volodymyr Zelenskyy

Volodymyr Zelenskyy

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے ۔

انہوں نے روس کے حملوں کے دوران بچوں، خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قتل عام ہے، ناصرف قتلِ عام بلکہ سوچا سمجھا قتلِ عام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاف نہیں کریں گے، ہم نہیں بھولیں گے، ہم ہر اس شخص کو سزا دیں گے جس نے ہماری سرزمین پر ظلم کیا ہے، ظلم کرنے والوں کے لیے اس زمین پر قبر کے سوا کوئی پرسکون جگہ نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ روسی افواج نے آج یوکرین کے شہروں کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے مزید حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے جبکہ دونوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا جس کا مقصد خونریز تنازعے سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔