ایم ڈی نندی پور پاور پراجیکٹ عہدے سے برطرف

Mohammad Mahmood

Mohammad Mahmood

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ایچ اے کے گریڈ انیس کے افسر کیپٹن (ر) محمد محمود کو منصوبے کا سربراہ بنا دیا گیا جبکہ منصوبہ شروع ہونے کے دو دن بعد ہی بند ہو گیا۔ دنیا نیوز نے معاملہ اٹھایا تو حکومت کو بھی ہوش آیا۔

وزیراعظم کے حکم پر آڈٹ کمپنی فرگوسن کو منصوبے کا کمرشل آڈٹ سونپا گیا جس کی تحقیقاتی رپورٹ تو سامنے نہیں آئی تاہم وزارت پانی و بجلی نے ایم ڈی نندی پور پراجیکٹ محمد محمود کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور طارق بھٹی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری طرف محمد محمود نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے قبل عہدے سے ہٹانا خلاف آئین ہے انہیں آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ ان پر مستعفی ہونے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔