ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے پوران میں میاں فدا حسین قاسمی خادم دربار عالیہ موہڑہ شریف کی خصوصی ملاقات

Meeting

Meeting

سرائے عالمگیر (نمائدہ خصوصی) صدر علامہ قاقبال میڈیا کلب پاکستان معروف کالمسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے پوران میں میاں فدا حسین قاسمی خادم دربار عالیہ موہڑہ شریف اور ثناء خوان محمد افتخار قاسمی مرکزی آستانہ عالیہ موہڑہ شریف نے خصوصی ملاقات کی اور روحانیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے صوفی روحانی شاعر و صدر علامہ اقبال میڈیا کلب اٹلی صوفی محمد افضل قادری کی کتاب ” گلدستہ عقیدت ” پیش کیا۔

گلدستہ عقیدت واحد کتاب ہے جو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی کے معروف سلام کو پنجابی نعتیہ کلام میں صوفی محمد افضل قادری نے دنیا میں پہلی بار پیش کر کے عاشقان ِ رسول ۖ کے دل جیت لیئے ہیں۔

علامہ اقبال میڈیا کلب کی طرف سے نعت خوانوں اور اسلامی پنجابی کلام پڑھنے والوں کو ” تحفہ ” کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔۔