میکسیکو : جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم، 52 افراد ہلاک

Mexico Jail Collision

Mexico Jail Collision

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) حکام کے مطابق صنعتی شہر مونٹیری کی ایک جیل میں رات گئے قیدیوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے۔ جس سے 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جیل حکام کا کہنا ہے لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ ہلاک افراد میں جیل کے گارڈز بھی ہو سکتے ہیں۔ لڑائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ قیدی فرار بھی ہو گئےتاہم جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

میڈیا کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں جو سہولتوں کی کمی کے باعث اکثر آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔