میامی ہیٹ نے انڈیانا پیسرز کو شکست دے دی

Miami Heat

Miami Heat

امریکا (جیوڈیسک) امریکی نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں میامی ہیٹ نے انڈیانا پیسرز کو شکست دے دی۔ میامی میامی میں کھیلے گئے میچ میں میامی ہیٹ نے آسان مقابلے کے بعد 23 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ انڈیانا پیسرز کو زیر کیا۔

فاتح ٹیم نے 76 کے مقابلے میں 99 پوائنٹس کے ساتھ جیت اپنے نام کی۔ ہیٹ کی جانب سے لی بورن نے ریکارڈ 32 پوائنٹس سکور کئے۔ اس فتح کے ساتھ میامی ہیٹ نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری بھی مزید مستحکم کر لی ہے۔