مینگورہ: پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو دہشت گرد ہلاک

Mingora

Mingora

مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے دو دہشت گرد آپریشن میں ہلاک ہو گئے،یرغمال بنائے گئے افراد کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

نواحی علاقے ڈنڈونہ قلعہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار شوکت جاں بحق جبکہ دوسرا اہلکار فرمان علی زخمی ہو گیا۔دہشت گردوں نے ایک مکان میں پناہ لی۔

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مکان کو گھیرے لیا۔دہشت گردوں نے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا تاہم دس گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دونوں دہشت گرد مارے گئے،یرغمال بنائے گئے افراد کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔