وزیر پٹرولیم نے وزیر خزانہ سندھ کے الزامات مسترد کر دیئے

Shahid Haqan Abbasi

Shahid Haqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر پٹرولیم شاہد خان عباسی نے وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کے ایل این جی سے متعلق الزامات مسترد کر دیئے۔

وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کا بیان افسوسناک اور شرمناک ہے۔ ایل این جی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے دائرہ کار میں نہیں آتا البتہ آصف زرداری کی موجودگی میں ایل این جی کا معاملہ کلیئر ہو گیا تھا۔

وزیر خزانہ سندھ نے ایک روز پہلے الزام عائد کیا تھا کہ نندی پور ، قائداعظم سولر پلانٹ اور ایل این جی ٹرمینل پروجیکٹس کرپشن سے بھرے پڑے ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہیے۔