مہمند ایجنسی، خویزئی امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

مہمند ایجنسی (سعیدبادشاہ سے) مہمند ایجنسی، خویزئی امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، فائنل میچ میں خویزئی کلب نے آٹو خیل کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل پیر عبداللہ شاہ، سپورٹس منیجر سعید اختر اور عمائدین نے موٹر سائکل اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ ، سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور عمائدین کے تعاون سے جاری خویزئی امن کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ عیدالفطر کے روز سے آٹا سپورٹس سٹیڈیم میں مسلسل اٹھارہ روز جاری رہا۔ جس میں ایجنسی کے مختلف علاقوں اور تحصیلوں کے چالیس ٹیموں نے حصہ لیا۔گزشتہ روز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائزئی پیر عبداللہ شاہ تھے۔ میچ کو دیکھنے کے لئے سینکڑوں شائقین اور مقامی مشران گراؤنڈ میں موجود تھے۔فائنل مقابلہ خویزئی کلب اور آٹوخیل کلب کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد میزبان خویزئی کرکٹ کلب نے مد مقابل روایتی حریف ٹیم آٹو خیل کلب کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ تقریب تقسیم انعامات میں اے پی اے پیر عبداللہ شاہ ، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر ، ملک حاجی احمد خویزئی اور ملک فضل خالق نے ونر ٹیم کو موٹر سائکل، رنر اپ ٹیم کو دس ہزار روپے اور منتظمین کو بھی دس ہزار روپے اور دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کئے۔ اور منتظمین کی محنت اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے ایجنسی بھر میں ایسے ایونٹس مرحلہ وار منعقد کرانے کے عزم کا اظہا ر کیا۔اور کھیل کھود کی سرگرمیوں کو فروغ دینا علاقائی مفاد اور ترقی کا زینہ قرار دیا۔

Mohmand Agency Cricket Tournament

Mohmand Agency Cricket Tournament

Mohmand Agency Cricket Tournament

Mohmand Agency Cricket Tournament