گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی معطلی کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے

Protest

Protest

بدین (عمران عباس) بدین کے علاقے کھوسکی روڈ اور گرد نواح میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی معطلی کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے اور بدین تھرپارکر شارع پر ٹائر جلاکر دھرنا دے دیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،تفصیلات کے مطابق بدین کے علاقے کھوسکی روڈ کے مکین بجلی کی بندش کے خلاف تنگ آکر راستوں پر نکل آئے اور بدین سے تھر پارکر جانے والی شارع کو ٹائر جلاکر بند کرکے وہیں پر دھرنا دے دیااور حیسکو کے خلاف شدید نعری بازی بھی کی ،صبح دس بجے شروع ہونے والا دھرنا شام چار بجے تک جاری رہا اس کے بعد مظاہرین نے بدین پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا۔

راستہ بند ہونے کے باعث ضلع تھرپارکر اور اندرونی شہر چلنے والی ٹریفک بھی معطل رہی،مظاہرے میں شریک رہنماؤں اقبال پرھیا، نور محمد کھوسہ، عرفان بھرگڑی، سلیم کھوسہ، سلیم کھوسہ، رمضان کھوسہ، اسحاق قاضی، ندیم مغل اور دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی معطلی کے باعث شدید پریشانی سے دو چارہو رہے ہیں، حیسکو عملدار خراب ٹرانسفارمر بھی اٹھا کر لے گئے ہیں،جبکہ بجلی معطل ہونے سے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے ، دوسری جانب حیسکو ترجمان بدین اللہ بخش کاتیار کا کہناتھا کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث لائٹ معطل ہے ٹرانسفارمر کو درست کیا جارہا ہے جلد ہی بحال کردی جائے گی،احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ٹرانسفارمر لگاکر علاقے کی بجلی بحالی کی جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔