اسد حنیف پاکستان کا ابھرتا ستارہ

Asad Hanif

Asad Hanif

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

اللہ پاک کا خصوصی کرم و فضل ہے کہ ” اسلامی جموریہ پاکستان ” کو دنیا کے تمام وسائل مہیا کئے ہوئے ہیں ، جہاں خوبصورت و بلندو بلاپہاڑ ہیں وہاں ریگستان، ہرے بھرے کھیت، خوبصورت وادیاں، دریاؤں ،ندیوں، نہروں اور ٹھاٹیں مارتے سمندر ، اور جنگلات وغیرہ وغیرہ قدرتی حُسن اور خوبصورتی ” اسلامی جموریہ پاکستان ” کے ماتھے کے جھومرہیں۔ دنیا بھر ذہانت، خداداد صلاحیتوں کے مالک اسلامی جموریہ پاکستان کے باسی ہیں۔ اللہ پاک نے معدنیات میں بھی پاکستان کو سرفراز کیا ہوا ہے۔ ہیرے جوارات، سونا چاندی ہر چیز سے میرا وطن مالا مال ہے۔ شکر الحمدُللہ زیادہ لمبی چوڑی بات نہیں صرف پاکستانی افواج کی اگر بات کی جائے تو دنیا کی نمبر ون فوج کا اعزاز پاک آرمی کے سر ، اگر ایجنسیوں کی بات کی جائے تو دنیا کی نمبر ون ایجنسی ” آئی ایس آئی” یہ اتفاق نہیں اللہ کا کرم ہے ۔آج ایک اللہ کا کرم نو نہار فخر پاکستان جن کو دنیا اسد حنیف کے نام سے جانتی ہے جی ہاں ”اسد حنیف نے دو مزید عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کر دئیے””پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کی جانب سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری” اسد حنیف جن کا تعلق کراچی سے ہے۔پچھلے 15 سالوں سے پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس سے وابستہ ہیں۔ اور کچھ اسکولز میں مارشل آرٹس کی ٹریننگ دیتے ہیں۔

اور اگر ان کی پاکستان کے لئے خدمات پر بات کی جائے تو اسد حنیف پاکستان کے لئے 3 عالمی ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ جن میں سے ان کا ایک ریکارڈ انگوٹھوں پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ پس اپس لگانے کا تھا۔ جبکہ دوسرہ ریکارڈ 40 پائونڈ وزن کے ساتھ 2 انگلیوں پر ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ پش اپس لگانے کا تھا اور تیسرہ ورلڈ ریکارڈ 10 انگلیوں پر زیادہ سے زیادہ پش لگانے کا ہے 40 پاونڈ وزن کے ساتھ۔

اسد حنیف کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے ان ریکاردز کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی موصول ہو چکا ہے۔

اسد حنیف ایشین چیمپئین سپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

اسد حنیف نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے اور گورنمنٹ کی بھی بلکل سپورٹ نہیں حس کی وجہ آء انہیں اپنے مارشل آرٹس کیریئر میں کافی مشکلات کا سامنا رہا لیکن ان مشکلات کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنی کوششوں کو جاری رکھا ایک جذبہ تھا کہ کہ پاکستان کا نام اور پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند ہو۔اور اسی جذبے کے تحت آج وہ پاکستان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے میں کامیاب ہوئے۔

اسد حنیف کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لئے مزید ورلڈ ریکارڈز بنانا چاہتا ہوں۔ اگر پاکستان گورنمنٹ اور کھیلوں کے ادارے میری سرپرستی کریں تو میں پاکستان کے لئے مزید ورلڈ ریکارڈ لا سکتا ہوں۔

اسد حنیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں گورنمنٹ سرپرستی میں لیا جائے تاکہ وہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریںاس موقع پر شاعر مشرق مردِ قلندر حضرت ڈاکٹر علامہ اقبال کا مشہور شعر یاد آگیا

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا