زمین ڈاٹ کام نے 45 لاکھ ماہانہ پیج ویوز کا سنگ میل عبور کر لیا

Zameen

Zameen

لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے45 لاکھ ماہانہ سائٹ وزٹس کا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔اس آن لائن ٹریفک سے ملک بھر کی 7ملین پراپرٹی لسٹنگ کیلئے ماہانہ 30ملین پیج ویوز کا حصول بھی ہوتا ہے ۔ زمین ڈاٹ کام کو سب سے زیادہ سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین وزٹ کرتے ہیں، جس کے بعد ڈیسک ٹاپ اور ٹیبلٹ استعمال کرنے والے ویب سائٹ کو وزٹ کرتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی ماہانہ وزٹ کرتی ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ماہانہ 45 لاکھ ویوز کا سنگ میل عبور کرنا ہمارے باعث خوشی ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس موقع پر وزٹ کرنے والے تمام صارفین کے مشکور ہیں اور یہ اُن کا اعتماد ہی ہے جس کی وجہ سے ہم تیزی سے ترقی کرنے والے اداروں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایجنسی پارٹنرز ‘ ڈویلپرز اور ہوم پارٹنر کے اعتماد کے بھی مشکور ہیں جو ہمارے سفر میں ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ تمام عناصر یکجاں ہو کر زمین ڈاٹ کام کو پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کیلئے صنعتی معیار کا درجہ دیتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کارآمد اور جدید مصنوعات اور خدمات کو متعارف کروانے کا سلسلہ جاری رکھے گا جس سے ہمارے صارفین کیلئے اس شعبے میں مزید آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔ ہماری توجہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں مزید جدید اور مفید ٹیکنالوجی متعارف کرواتے ہوئے اس شعبے کو مزید آگے لے جانے کی جانب مبذول ہے ۔

زمین ڈاٹ کام کو آج تمام رئیل اسٹیٹ سے متعلق فیصلوں کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے ۔ چاہے وہ اپنے خاندان کیلئے گھر کی تعمیر ہو یا پھر کاروبار کیلئے کسی کمرشل مقام کی تلا ش ہو۔زمین ڈاٹ کام مسلسل رئیل اسٹیٹ کو ایک مربوط ، مضبوط اورخوشحال انڈسٹری بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔

###

برائے رابطہ:
محمد آصف، ہیڈ آف کمیونیکیشن، زمین ڈاٹ کام؛ asif@zameen.com 0345-8500015
سالار سلیمان، پبلک ریلیشنز آفیسر زمین ڈاٹ کام؛ salaar@zameen.com 0300-4777607, 0300-8567531