راجہ عبدالمناف جلالیہ کی والدہ کا سالانہ ختم شریف پوران پڑھا گیا

Puran

Puran

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق امیدوار برائے چیرمین U/C پوران راجہ عبدالمناف جلالیہ کی والدہ کا سالانہ ختم شریف پوران پڑھا گیا، سالانہ ختم شریف کی محفل میں مقامی عمائے کرام حافظ دین محمد اور الحاج حافظ محمد نذیر احمد جلالی نے فلسفہ کربلا اور پنج تن پاک اور آل محمد پر خصوصی خطاب کیا۔

مرحومہ مغفورہ حاجی راجہ محمد عجائب جلالیہ کی شریک حیات تھی جبکہ راجہ عبدالمناف جلالیہ ، راجہ خضرت حیات جلالیہ، راجہ جاوید جلالیہ اور راجہ فدا حسین جلالیہ کی والدہ اور راجہ ثنااللہ جلالیہ عرف صوفی اور راجہ زکاء اللہ جلالیہ کی چچی تھیں۔

سالانہ ختم شریف میں جلالیہ برادری اور لمبر برادری کے علاوہ سیاسی سماجی اور رفاحی شخصیات نے شرکت کر کے مرحومہ و مغفورہ کی بخشش کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔