فلم کولائیڈ چوبیس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Collide

Collide

لاس اینجلس (جیوڈیسک) منشیات، گولیوں کی بارش اور زندگی بچانے کی دوڑ، یہ ہے کہانی فلم کولائیڈ کی۔ اپنی محبوبہ کی میڈیکل ایمرجنسی کے لئے جرمنی پہنچا ایک نوجوان منشیات فروشوں کے چنگل میں پھنس جاتا ہے۔

محبوبہ کی جان بچانے کے لئے اسے ان کی بات ماننا پڑ جاتی ہے اور دو گینگز کی لڑائی میں اپنی اور اپنی محبوبہ کی زندگی بچانے کی لڑائی لڑنا پڑتی ہے۔

فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکاروں انتھونی ہاپکز اور بین کینگزلے نے منشیات فروشوں کا کردار ادا کیا ہے۔