فلم لٹیرا نے ایک دن میں 8 کروڑ روپے کما لیے

Movies

Movies

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ بالی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ محض اپنے فن کے بل بوتے پر آگے آئی ہیں۔ سوناکشی کی نئی فلم لٹیرا نے ایک دن میں 8 کروڑ روپے کما لیے۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ فلموں میں جسم کی نمائش کر کے کامیابی حاصل نہیں کرنا چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور فلم ساز بھی ان کے پاس ایسے کردار نہیں لے کر آتے ان کی فلمیں اس کے بغیر بھی عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی مالک ہیں لیکن خاندان بھی اہم ہے والدین کے مشوروں کا ان کی زندگی میں اہم کردار ہے اور وہ زندگی کے ہر موڑ پر والدین سے مشورے لیتی ہیں۔ گزشتہ روز سوناکشی کی ریلیز ہونے والی فلم لیٹرا نے بھارت میں 8 کروڑ روپے کا بزنس کر کے ناقدوں کے منہ بند کروا دیے۔