فلم لٹیرا کا پہلے ویک اینڈپر( تین دنوں میں ) 19 کروڑ کا بزنس

Movies Lootera

Movies Lootera

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبولی ووڈکی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا اور بینڈ باجا بارات سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے ہیرو رنویر سنگھ کی بحیثیت ہیرو ہیروئن پہلی رومانٹک ڈرامہ فلم لٹیرا فلم بینوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کچھ حد تک کامیاب ہو گئی ہے۔ 5 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس رومانٹک فلم نے پہلے ہی ویک اینڈ (تین دنوں میں)باکس آفس پر19 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

پہلے دن فقط 5 اعشاریہ 15 کروڑ کا بزنس کرنے والی لٹیرانے دوسرے دن 6 کروڑ اور تیسرے دن 7 اعشاریہ 45 کروڑ روپے کا بزنس کیا جو کل ملاکرکم و بیش 19 کروڑ تک پہنچ گیا۔ فلم اڑان سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار وکرم ادیتیہ موٹوانی کی اس فلم کو ان کیساتھ ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز کی ایکتا اور شوبھا کپور، وکاس بہل، انوراگ کیشپ اور مدھو مانٹینا نے پروڈیوس کیا۔

1950 کی دہائی کی ایک رومانوی کہانی پیش کرتی اس فلم کا اسکرین پلے خود وکرم ادیتیہ موٹوانی نے بھاوانی آئیر کیساتھ مل کر تحریر کیا جس میں رنویر سوناکشی سنہا کیساتھ پہلی بار رومانس کرتے نظر آئے۔