فلم ہمشکلز کے پروڈیوسر کی بپاشا باسو کے ساتھ کام کرنے سے توبہ

Bipasha Basu

Bipasha Basu

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم ہمشکلز کے پروڈیوسر وشو بگھنانی کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ کام کرنے سے توبہ کر لی ہے اور آئندہ کسی بھی فلم میں ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہمشکلز کے پروڈیوسر وشو بگھنانی کا کہنا تھا کہ آئندہ کبھی بھی بپاشا باسو کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

دوسری جانب بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلم کے آخر میں انھیں جو کردار دیا گیا وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں جب کہ پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو ان کے کردار کے بارے میں پہلے بتا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی فلم ہمشکلز گزشتہ روز ہی سینما گھروں کی زینت بنی ہے جس میں بپاشا باسو مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم انھیں فلم کی تشہیری مہم میں کہیں دیکھا نہیں گیا۔