متحدہ قائد کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے، حکومت نوٹس لے، رابطہ کمیٹی

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے مطابق ضمیر فروش عناصر کی نام نہاد جماعت ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف مسلسل نازیبا الفاظ استعمال کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے مرکز سے جاری اعلامیے میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ہر سیاسی گروہ کو اپنا موقف پیش کرنے کا جمہوری حق ہے لیکن کسی کے خلاف نازیبا اور اشتعال انگیز زبان کا استعمال جمہوریت اور اخلاقیات کے خلاف ہے۔

حکومت اشتعال انگیزی کا نوٹس لے اور ان عناصر کے خلاف ایکشن لے۔ مسلسل اشتعال انگیزی پر عوام نے احتجاج کیا تو ذمہ دار حکومت اور ضمیر فروش عناصر ہوں گے۔