ملتان میں عدالت نے تیزاب گردی میں ملوث ملزم کو 117 سال قید کی سزا سنادی

Accused Prison Punishment

Accused Prison Punishment

ملتان (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم امجد کو 117 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ملتان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمے کی سماعت کی، اس موقع پر تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے مجرم امجد کو 117 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

واضح رہے کہ تیزاب گردی کا مقدمہ راجا رام تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے مطابق مجرم امجد نے گھر میں گھس کر ریاض اور اس کی بیوی پر تیزاب پھینکا تھا جس کے باعث ریاض کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھی۔