ملتان : حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 13 مشکوک افراد گرفتار

Arrest

Arrest

ملتان (جیوڈیسک) مظفر آباد اور شاہ شمس کے علاقوں میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

حراست میں لئے گئے افراد شناخت ظاہر نہیں کرا سکے تھے جنہیں مزید تفتیش کے لیئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران 300 سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔