ملتان: شادی کے دوران آتشبازی سے نوجوان جاں بحق، دولہا گرفتار

Police Operation

Police Operation

ملتان (جیوڈیسک) انصار کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران آتشبازی کا سامان پھٹنے کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جس پر تھانہ دہلی گیٹ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دولہے کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

جبکہ آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

پولیس نے مختلف علاقوں سے آتش بازی کا سامان اور بارود کی بڑی تعداد بھی بر آمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔