ملتان: پلاٹ پر مبینہ قبضہ، گورنر پنجاب کے بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) پل براراں کے علاقے میں 10 مرحلے کے پلاٹ پر مبینہ قبضے کے خلاف گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بھتیجے حسنین رجوانہ کے خلاف تھانہ چہیلک میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تین افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

گورنر پنجاب کے بھتیجے کا کہنا ہے کہ وہ 10 مرحلے کے پلاٹ کے مالک ہیں جس کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے خلاف درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سی پی او سے حسنین رجوانہ کے خلاف مقدمہ فوری طور پر واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔