ملتان: تیز رفتار کوسٹر اور ٹرالی میں تصادم، 7 افراد زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) دنیا پور روڈ پر وہاڑی سے ملتان آنے والی تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی گنوں سے لدھی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچی اور 30 سالہ خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ریسکیو کےذریعے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دو افراد کی حالت خطرے میں ہے۔

حادثے کے بعد کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم متعلقہ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔