ملتان میں سوائن فلو کا شکار ایک اور بچی دم توڑ گئی

Swine Flu Patient

Swine Flu Patient

ملتان (جیوڈیسک) وہاڑی کی 9 ماہ کی قربان فاطمہ کو سوائن فلو این ون ایچ ون سے متاثر ہونے پر چند روز قبل ملتان کے نشتر اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

بچی کے ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے پر بچی کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم حالت بگڑنے پر 9 ماہ کی قربان فاطمہ نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔

بچی کے انتقال کے بعد سوائن فلو وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ 66 مریض وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔