ملتان: مشتعل مظاہرین نے بجلی کے بل جلا دیے

Multan Protest

Multan Protest

ملتان (جیوڈیسک) بوسن روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے میپکو اور سوئی گیس حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مشتعل مظاہرین نے بوسن روڈ کو بلاک کر دیا جس سے دو گھنٹے کے لئے ٹریفک معطل ہو گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ اور پھر اوور بلنگ نے جینا محال کر دیا ہے جس کے باعث شہری سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کا یہ سلسلہ نہ رکا تو شہری میپکو اور سوئی گیس دفتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔