مرتضیٰ بلوچ کی کامیابی شہر کراچی میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی فتح ہے۔ سلیم الدین انصاری

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری، رکن سندھ کونسل وسیم احمد علوی ،نسیم احمد خان، سید امجد علی شاہ اور دیگر نے کراچی کے حلقہ PS-127 میں ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی واضح اکثریت سے کامیابی پر منتخب رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضیٰ بلوچ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کے غیور عوام نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے ناموس پر بہتان تراشی کرنے والی جماعت کو کبھی برداشت نہیں کرینگے۔

رہنمائوں نے کہاکہ مرتضیٰ بلوچ کی کامیابی شہر کراچی کے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی فتح ہے عوام نے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو کامیاب بنا کر یہ ثابت کردیا کہ صرف PS-127نہیں شہر کراچی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی کے رہنمائوں نے PS-127کراچی پر عظیم الشان کامیابی پر چیئر میں بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جاری کرد ہ:۔ سیکریٹری اطلاعات