موسیقی کے شوقین جانوروں پر بنی فلم “sing” کا ٹریلر ریلیز

Sing

Sing

نیویارک (جیوڈیسک) موسیقی کے شوقین جانوروں کی اپنے بند ہوتے تھیٹر کو بچانے کی کوششوں پر بنی فلم “sing” کا ٹریلر آگیا۔

گیرتھ جیننگز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “sing” کی کہانی موسیقی سے گہرا لگاؤ رکھنے والے جانوروں کی ہے جو اپنے بند ہوتے تھیٹر کو بچانے کے لیے گانے کے مقابلے کا انعقاد کرتے ہیں۔

اس مقابلے میں مختلف جانور اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ شرارتی جانوروں کی یہ کامیڈی اینی میٹڈ فلم اکیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔