مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/06/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مسجدیں تعمیر کرنے والوں کا اسلام میں بڑا مقام ہے ۔جو شخص مسجد تعمیر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا گھر جنت میں بناتا ہے اور مسجدیں اور قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ”اللہ کی مسجدیں وہی تعمیر کرتے ہیں اور وہی آ باد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے اور نماز قائم کرتے اور زکواة دیتے ہیں اور جو اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ الحافظ القاری محمد صدیق نقشبندی ناظم اعلی جامعہ غوثیہ شیر ربانی بدوکی، استاز العلماء الشیخ پیر محمد اکرم الازھری فاضل جامعہ الازہر مصر،حضرت علامہ پیر محمد الیاس قادری بابا جی سرکارناظم اعلی فیضان پنجتن پاک مصطفی آباد،حضرت علامہ میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی ناظم اعلی جامعہ گلزار حبیب لِتعلیم القرآن و الحدیث، بابا محمد ارشد، محمد فاروق خان، محمد کاشف، محمد وقاص خان نے محمد الیاس خان عرف جیجے خا ن و حاجی محمد یوسف کی طرف سے عطیہ کی گئی جگہ ڈھائی کنال پر جامعہ گلزار حبیب لِتعلیم القرآن و الحدیث کا سنگ بنیاد رکھنے کی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ آج مسلمانوں نے مسجد سے اپنا ناطہ توڑ کر غیروں کی غلامی کو اپنے گلے کا طوق بنا لیا ہے اسی لئے مسلمان پوری دنیا می ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ستوکی کا رہائشی 45سالہ شخص نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، فرمان علی چھ بچوں کا بات تھا ، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق ستوکی کا رہائشی 6بچوں کا باپ 45سالہ فرمان علی ستوکی کے قریب سے گزرنے والے راجباہ میں نہارہا تھا کہ توازن بر قرار نہ رکھنے پر ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مقامی صحافی عرفان کمبوہ کے بھائی عبدالرحمن کی منگنی محمد علی کی صاحبزادی سے انجام پا گئی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی مبارکباد،تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی عرفان کمبوہ کے بھائی عبدالرحمن کی منگنی محمد علی کی صاحبزادی سے لاہور میں انجام پائی، جس میں خوشی محمد کمبوہ، محمد شفیق، ڈاکٹر رفیق، محمد اکرام، محمد اکرم، قربان علی، بابا فتح محمد ودیگر رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی ودیگر صحافیوں کی طرف سے مبارکباد،

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News