مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/08/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا ٹبہ کے رہائشی اے ایس آئی محمد یونس کا بیٹا مطلوب کرنٹ لگنے سے جاں بحق، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا ٹبہ کا رہائشی تھانہ شیخم میں تعینات اے ایس آئی محمد یونس کا بیٹا مطلوب کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک۔

………………………………….
………………………………….
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حسین خانوالہ واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، سیاست دان الزام تراشی بند کریں اور میڈیا ذمہ داران صحافت کرے، ان خیالات کا اظہار محمد سلیم فرخ ایڈووکیٹ ، وقار احمد، وقار یونس بھٹی، محمد عمران ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسین خاں نوالہ واقع میں شرمناک واقع جو مبینہ طور پر اچھالا جا رہا ہے صرف اور صرف ڈر کی نذر ہو رہا ہے، ایسے واقعات شرم ناک ضرور ہیں لیکن اس کا اصلی قصور وار کون ہے اصل قصور دار وہ لوگ ہیں جو اس علاقہ کے نمبرداران چوہدری صاحبان ہیں، اور انتظامیہ خاص کر جسمیں لوکل پولیس ، علاقہ کے لوگ اور بغیر تحقیقی کے شائع ہونے والی خبریں ہیں، جو کہ صرف اور صرف افواہیں ہیں، اخبارات و ٹی وی چینلز سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ خبر کی پہلے تصدیق کرنی چاہئے۔ اس کے بعد شائع کرنا چاہئے، اور انصاف کرنے والے ادارے یہ بھول جاتے ہیں کہ اگر ان کو انصاف کرنے والے ادارے یہ بھول جاتے ہیں کہ اگر ان کو انصاف کی کرسی پر بیٹھایا جاتا ہے تو وہ کرسی ان کے پاس امانت ہے اور ان کو فیصلہ صادر میرٹ پر کرنا چاہئے۔ نہ کہ کسی ڈر سے یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ کل کو اللہ تعالی کو بھی انہوں نے جواب دینا ہے۔ جبکہ دیگر سیاست دان الزام تراشی کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ ہم سب کو مل کر فلاح و بہبود اور اسکے اندر رہنے والے لوگوں کی سالمیت ان کے حقوق کی پاسداری اور احکامات اتباع رسولۖ کے اندر رہتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئے۔