مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/5/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پانی کے تنازعہ پر چھ افراد نے محمد احمد و محمد امین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج، منشا وغیرہ اپنی زمین کو روہی نالے کا پانی لگا رہے تھے کہ محمد احمدنے پانی لگانا چاہا تو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سرہالی کلاں میں منشا وغیرہ چند روز سے روہی نالے کاپانی اپنی فصلوں کو سیراب کر رہے تھے ، زمین سیراب ہونے پر محمد احمد نے اپنی زمین کو پانی لگانا شروع کیا تو محمد عابد، محمد منشا ، اورنگزیب ، ناصر، راشد ، امین و چند نا معلوم مسلح افراد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اور للکارتے مارتے ہوئے آئے اور محمد احمد اور محمد امین پر حملہ کر دیااورشدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دوبارہ حملہ کرنے کا کہتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروب جب کاروائی کیلئے تھانہ مصطفی آبادپہنچے تو تھانے کے قریب راشداور آصف 30بور پسٹل کا بٹ بائیں آنکھ پر ماراکر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گلیاں جوہڑ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، یونین کونسل سرہالی کلاں مسائل کا گڑھ بن گئی، پینے کا پانی انتہائی مضر صحت، گلیاں جوہڑ کا نقشہ پیش کرنے کی وجہ سے بچیوں کو سکول اور نمازیوں کو مساجد میں جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا، صحت جیسے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر، منتخب نمائندوں کی پر اس اسرار خاموشی، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سرہالی کلاں مسائل کا گڑھ بن گیا، اہلیان سرہالی کلاں پینے کے صاف پانی، صحت جیسے سہولیات سے محروم ، زیر زمین پانی انتہائی مضر صحت ، اہل علاقہ بیماریوں کا شکار ہونے لگے، کتے کاٹے کے ٹیکے نایاب، جوہڑوں کی جگہ پر با اثر افراد کے قبضہ کی وجہ سے گندے پانی کی نکاسی کا نظام درہم برہم، اہل علاقہ جزل کونسلر بابا طارق مقبول، جزل کونسلر محمد امین، محمد ندیم،جمیل ملک، ملک حمید،ملک شہزاد، نوید، باب نور، ملک شفیع،رمضان ملک، اشرف، رکھا، منشی، ملک اصغر، ملک پرویز، ملک مشتاق، ملک ارشد، ملک سخاوت،چوہدری ارشد، عبدالحفیظ، ایوب آبراہیم، محمد اسلم، محمد امین، عبدالغفور بھولا، مصطفی درزی، طارق بھٹی، افتخار منشا، طارق بشیر ، مطلوب احمد، عبدالحمید ودیگر نے کہا کہ منتخب نمائندے ووٹ لیکر غائب ہو جاتے ہیں جبکہ مسائل کی نشاندہی کرنے کے باوجود آنکھیں بند کر لیتے ہیں، ہم وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی قصور ودیگر اعلی حکام سے یونین کونسل سرہالی کلاں کے بنیادی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد للیانی (نامہ نگار) نواحی گائوںکھارہ میں واٹر سپلائی کا منصوبہ کرپشن کی نظر ، چھ سال قبل شروع ہونے والاساڑھے تین کروڑ روپے کی گرانٹ سے شروع ہونے والا منصوبہ پایا تکمیل تک نہ پہنچ سکا، اہل علاقہ مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے مختلف خطر ناک بیماریوں کا شکار ہونے لگے، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی گرانٹ سے شروع ہونے والا منصوبہ کریشن کی نظر ہو گیا، مذکورہ ٹھیکیدار نے انتہائی ناقص میٹریل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے، جبکہ چھ سال گزرنے کے باوجود منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچنے کا کوئی امکان نہیں، اہل علاقہ انتہائی مضر صحت پانی پینے پر مجبور، صحت پانی پینے سے اہلیان کھارا خطر ناک بیماریوں کا شکار ہونے لگے، کرامت علی ،مہر محمد اسلم،ڈاکٹر خالد،مہر آصف،جمشید خاں،مہر اشفاق گوگا،محمد طارق،ملک مشتاق،مہر محمد وقاص ودیگر اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی اور منصوبہ جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد للیانی (نامہ نگار) زرعی اراضی سے مٹی اٹھانے پر پابندی کے باوجود مٹی اٹھانے کا سلسلہ جاری،سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اہل علاقہ خطر ناک بیماریوں میں مبتلا، کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومتی پابندی کے باوجود مصطفی آباد کے نواحی دیہات سے مٹی اٹھانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، جس سے سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو گئی، جہاں سے مٹی اٹھائی جاتی ہے وہاں 30سے40فٹ گڑھے پڑ چکے ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں،نواحی گائوں وڈانہ اور کھارا میں رات کے اندھیرے میں مٹی سپلائی کی جا رہی ہے، ڈمپروں اور ٹرالیوں سے گرنے والی مٹی سے فضامیں گردو غبار کاراج ہے عوام میں سانس ،الرجی کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں ، اہل علاقہ نے ڈی جی رینجر ز،ڈی سی قصور،ڈی پی او قصورسے مٹی مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126