مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 16/7/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مزمل مسعود بھٹی تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی نائب صدر منتخب، نوٹیفکیشن جاری، تحریک انصاف نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے ایمانداری سے سر انجام دینے کی کوشش کروں گی، مزمل مسعود بھٹی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پی پی175سے صوبائی اسمبلی کی امیدوار مزمل مسعود بھٹی کو پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی نائب صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، اس موقع پر مزمل مسعود بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا ہے، میں پارٹی قیادت کی انتہائی مشکور ہوں میں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران جی آئی ٹی نے ثبوتوں کے انبار لگا دئیے ہیں ان حقائق کی روشنی میں انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا، ملک بھر کی طرح حلقہ پی پی175کی عوام بھی آئندہ الیکشن میں کرپشن زدہ لیگ کو شکست دے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے ہم نے صرف ثواب کی کتاب سمجھ رکھا ہے، قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنا اور اس پر عمل کرنا چاہئے، قرآن پاک میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے،آج ہم اپنے پیر مرشد کے وظیفوں کو ترجیحی دیتے ہیں جبکہ قرآن پاک کی تلاوت نہیں کرتے، قرآن پاک سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں، قرآن پاک کی تلاوت کرنے والوں کی روز قیامت قرآن پاک شفارش کرے گا، ہم اپنی دنیا کو سنوارنے کیلئے مختلف زبانیں سیکھتے ہیں جبکہ آخرت سنوارنے کیلئے قرآن پاک کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے، آج تمام مسلمانوں کو قرآن پاک سیکھنا چاہئے، ان خیالات کا اظہارجامعہ گلزار حبیب حبیب نگر مصطفی آباد کے زیر اہتمام جامعہ مسجد لوہاراں والی میں منعقدہ فہم قرآن کورس کی تقریب سے مفتی علامہ پیر محمد اکرم الازھری فاضل جامعہ الازھر مصربانی و چیئرمین فہم القرآن آرگنائزیشن پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پرنسپل جامعہ گلزار حبیب میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی زندگی کو قرآن و حدیث کے مطابق گزارنے پر زور دیا، تقریب میں مقامی علما کرام، سیاسی و سماجی جماعتو ں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126